Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 16, 2019 03:30 pm views : 306

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Pakistan Condemns Indian aggression in Occupied Kashmir
  • Urdu

اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید، دفتر خارجہ کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری شہید کر دیے، دفتر خارجہ نے کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت حریت رہنماؤں کو فی الفور رہا کرے۔ کشمیری اپنی آزادی کی داستان خون سے لکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہا ہے، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم رہا کر دیا گیا، پاکستان بھارت کے ساتھ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے تاہم پاکستان اپنی حفاظت کے لیے تیار اور بھرپور جواب کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے، ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم فورم ہے، وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں 13،14 جون کو متوقع شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کا مؤقف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved