مستونگ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان
کے ضلع مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور فورسز نے سرچ
آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
مستونگ
کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ
آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز
کے 4 جوان زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سی
ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا
گیا گیا تھا، آپریشن مکمل ہونے پر ریسیکیو ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔