Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 16, 2019 08:48 pm views : 303

Location : Saddar area

Karachi- Advantages of Banana Using
  • Urdu

کراچی،کیلے سے ڈپریشن کا علاج ممکن ، کیلے کا روزانہ استعمال رکھے ڈاکٹروں سے دور

اب کیلا کرے گا ڈپریشن کا علاج، سیب سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کا روزانہ کا استعمال ڈاکٹروں سے دور رکھتا ہے۔لیکن کیلا تو اس سے بھی زیادہ خوبیوں کا مالک ہےاس میں سیب کی نسبت چار گنا زیادہ پروٹین، دو گنا زیادہ کاربوہائیڈریٹ، تین گنا زیادہ فاسفورس پانچ گنا زیادہ وٹامن اے اور دیگر وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔کیلے کے بے شمار فوائد میں سب سے اہم بلڈ پریشر کو نارمل رکھنا ہے۔ اس میں شامل پوٹاشیم انسانی جسم میں موجود خون کی گردش کو معمول کے مطابق رکھتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق روزانہ کیلے کا استعمال دل کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ اور بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔کیلے میں موجود پروٹین کی کثیر مقدار انسانی جسم میں خوش رکھنے والے ہارمونز کو بڑھاتا ہے۔ روزانہ ایک کیلے کا استعمال انسان کے موڈ کو بہتر رکھتا ہے۔اور ڈپریشن جیسی بیماری سے نجات دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے کا کام یادداشت کو بہتر کرنا بھی ہے۔ کیلے کو ٹرپٹوفین ایسڈ کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔ جو انسان کی نفسیاتی حالت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو  پرسکون رکھنے کیلئے بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی لئے کیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
علاوہ ازیں جن افراد کو قبض کی شکایت رہتی ہے ان افراد کیلئے کیلا نہایت مفید ہے ، یہ ایک ریشے پر مشتمل ایک پھل ہے ، جس سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے ۔
ڈاکٹر احتشام کا کہنا تھا کہ  باقاعدگی سے کیلے کے استعمال سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے ۔کیلا دل کی دھڑکن کیلئے بے حد مفید ہے ۔اس میں وٹامن بی اور سی کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ جس کا کام انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانا اور اعصابی نظام کو بہتر رکھنا ہے۔
ایک شہری فیاض احمدکا کہنا تھا کہ کیلے کے بے شمار فوائد ہے۔ملک شیک میں فروٹ چاٹ میں کیلے کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پیٹ کیلئے بہت ضروری ہے ۔ کیلے میں فاسفورس اور وٹامن ہوتا ہے جو پیچس کو دور کرتا ہے ۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved