آئندہ ماہ کلائمیٹ چینج پلان کا اعلان کریں گے،اینڈریو شیئر
کینیڈا
کی کنزرویٹو جماعت کے رہنما اینڈریو شیئر کا کہنا ہے کہ انکی جماعت کا
کلائمیٹ پلان جس کا مقصد گرین ہاؤسز سے گیسوں کا اخراج کم کرنا ہے وہ اس
پر عمل کریں گے لیکن اس مطلب یہ نہیں ہوگا کہ تمام اخراج کو ختم کردیا
جائے جیسا کہ یہاں ہو رہا ہے۔
اینڈریو
شیئر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ماہ اپنی جماعت کے کلائمیٹ پلان کا اعلان
کرے گی جو کہ کینیڈا کے پیرس کلائمیٹ چیننج معایدے کے تحت ہوگا،انکا کہنا
ہے کہ ہمیں نہ صرف کینیڈا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی گیسز کے اخراج
کے حوالے سے کام کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھاکہ ہم دنیا میں کہیں بھی اس
بات کی حمایت نہیں کریں گے کہ کینیڈا کاربن گیسوں کے اخراج کو کم کرے اور
دنیا کے دیگر ممالک اس کو بڑھائیں،پیرس معاہدے کے مطابق دنیا کے تمام ممالک
اس بات کے پابند ہیں کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی کریں۔