فلپائن کی جانب سے کینیڈا کو کچرا اٹھانے کے حوالے سے دیجانیوالی ڈیڈ لائن ختم
فلپائن
کی جانب سے ایک با ر کینیڈین سفیر کو طلب کرکے کچرا واپس لے جانے کو کہا
گیا ہے،انکی جانب سے یہ اقدام اوتاوا کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد
کیا گیا ہے،فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے غیر قانونی طور پر چند
سال پہلے اپنا کچرا فلپائن بھیجا تھا۔
فلپائن
کی خارجہ سیکرٹری تیودورو لوکسن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ فلپائن اس مسئلے کو حل
کرنا چاہ رہا ہےتاہم کینیڈا میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کو محدود کردیں گے جب
تک کچرا واپس نہیں جاتا،جبکہ فلپائنی صدر دوترتے کی ہدایات کے مطابق سخت
ایکشن کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فلپائنی صدر کی جانب سے
کینیدا کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر کینیڈا اپنا کچرا واپس نہیں لاتا تو اسے
منیلا میں کینیڈین سفارتخانے میں ڈال دیا جائیگا جس کیلئے پندرہ مئی تک کی
ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ فلپائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک
سو تین کنٹینرز میں گھریلو کچرا،پلاسٹک کے بیگ اور بوتلیں اخبار اور ڈائپرز
دوہزار تیرہ اور چودہ میں فلپائن بھیجے گئے تھے۔