May 16, 2019 09:04 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Provinces asking feds for $138 million to help buy out flooded properties
کینیڈا کے سیلاب سے متاثرہ صوبوں کا وفاقی حکومت سے ایک سو اڑتتیس ملین ڈالر کی امداد کا مطالبہ
کینیڈا
کے سیلاب سے متاثرہ صوبے وفاقی حکومت سے ایک سو اڑتتیس ملین ڈالر کی امداد
کا مطالبہ کر رہے ہیںتاکہ متاثرہ لوگوں کی مدد کی جا سکے جن کی املاک
سیلاب کی زد میں آئیں۔موجودہ تخمینہ گزشتہ تجربے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے
جس میں ایک لاکھ سے زائد اسٹرکچر پر بلینز لاگت آئی تھی۔
گزشتہ دہائی
میں صوبوں نے چار مرتبہ وفاق سے مدد طلب کی تھی جس میں نیو برنسوک نے دو
اور کیوبیک اور یوکون نے ایک ایک بار مدد طلب کی تھی۔
پبلک سیفٹی کینیڈا
کا کہنا ہے کہ صوبوں اور ریاستوں کی جانب سے ایک سو سیتیس اعشاریہ نو ملین
ملین ڈالر کی وفاقی مدد طلب کی گئی جو گزشتہ دس سیلابوں کیلئے ہے جبکہ اس
میں رواں سال کے حوالے سے کچھ نہیں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مالی مدد کیلئے
اور درخواستیں آنے کی بھی توقع ہے جبکہ جیساکہ سیلاب بڑھ رہا ہے اور وہ یہ
بھی جاننا چاہ رہے ہیں کہ صوبے وفاق کی مدد کےبغیر کیا کچھ کر سکتے ہیں۔