May 17, 2019 03:02 pm
views : 290
Location : Domestic Place
Karachi- US dollar hits another all-time high at Rs150
کراچی، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 150 روپے پر جاپہنچا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
ایک
بارپھرانٹربینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں
نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3
روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 150 روپے کی نئی
بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61
پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے
کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے
معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت
حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔