May 17, 2019 03:04 pm
views : 298
Location : Domestic Place
Islamabad- Sharif family committed economic terrorism, Firdous Ashiq Awan
اسلام آباد، ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم
کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تیس سال
ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم
کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شریف
خاندان نے معاشی دہشتگردی سے عوام اورمعیشت کو لہولہان کئے رکھا، معاشی
تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اب مزید ان شریفوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تیس سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔