اسلام آباد، چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
ایف
بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسرعلی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی
تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، درخواست میں چیئرمین
ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ
پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں اور شبر زیدی کو
بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران
کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا
کہ چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جبکہ
شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔