May 17, 2019 04:35 pm
views : 294
Location : Domestic Place
Romania- Launching ceremony of first 2300 tons corvette built for Pakistan Navy
رومانیہ، پاک بحریہ کے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز کی رومانیہ میں لانچنگ
پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ ہوئی۔
پاک
بحریہ کے لیے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ
میں لانچنگ ہوئی۔ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (
پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 2300 ٹن
وزنی جنگی جہاز(کارویٹ) درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد
کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے
جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک جبکہ دوسرا جہاز 2020
کے وسط تک متوقع ہے۔ ان جہازوں کے پاک بحریہ کا حصہ بننے سے پاک بحریہ کی
بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
تقریب کے مہمان
خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے بحرہند
میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم
سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے
جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی
تعریف کی۔