May 17, 2019 04:40 pm
views : 296
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- Petition against Maryam Nawaz Party Position to be held on 27 May in Election Commission
لاہور، مریم نواز کی پارٹی عہدے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پارٹی عہدے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔
الیکشن
کمیشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف پاکستان
تحرک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی، الیکشن کمیشن
درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کے بیرسٹر ملیکہ بخاری،
میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر درخواست میں
مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کو آئین وقانون سے متصادم
قرار دیا گیا تھا۔
اب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست پر 27 مئی کو سماعت ہوگی۔