اسلام آباد، پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، وزیر خارجہ
ایشیا و
مشرق وسطیٰ کیلئے ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر مسٹر چارلس یانگ نے وزارتِ
خارجہ کے دفتر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس
موقع پر پاکستان میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے سی ای او مسٹر سیف بھی ان کے
ہمراہ تھے۔
دوران ملاقات پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں
سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔ہواوے سمیت بہت سی کمپنیاں کامیابی
سے پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں اور حکومت کی مثبت کاروباری
پالیسیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔
اس موقع پر صدر ہواوے ٹیکنالوجیز کا
کہنا تھا کہ وہ اگلے 5 برسوں میں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں
خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہے ہیں جس سے کثیر اقتصادی مواقعے میسر آئیں گے۔