کینیڈا کی وفاقی حکومت کا نئی سروس ڈیجٹل چارٹر کو ملک میں متعارف کروانے کا فیصلہ
کینیڈا
کی وفاقی حکومت کی جانب سے ایک نئی سروس ڈیجٹل چارٹر کو ملک میں متعارف
کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملک میں کسی بھی طرح کی نفرت انگزیز
تقاریر اور مواد، غلط معلومات اور کینیڈا میں آن لائن انتخابی معاملات میں
منفی ذھن اور سوچ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جا
سکے۔
پیرس کی ایک کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کینیڈین وزیر اعظم کا
کہنا تھا کہ نئی سروس ڈیجٹل چارٹر کے حوالے سے تفصیلات جلد آنے والے
ہفتوں میں جاری کردی جائیں گیں۔ جسٹن ٹروڈوکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس بات
پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ ان کا تجویز کردہ یہ پروگرام شہریوں کے اندر
اعتماد کی فضا بحال کرے گا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک اور لوگوں کے
خلاف نفرت پھیلانے والوں کا احتساب کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔
انہوں نے
کانفرنس کے پہلے روز میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسن آرڈرن اور فرانسیسی
صدر ایمنویل میکرون سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ جمعرات کے روز ویکی پیڈیا کے
بانی جمی ویلز سے ان کی ملاقات طے ہے۔