چین میں قید کینیڈینز کے حوالے سے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے،کینیڈین پبلک سیفٹی منسٹر
کینیڈا
کے پبلک سیفٹی کے وزیر راف گوڈیل کا کہنا ہے کہ کینیڈا گورنمنٹ کو بہت
تشویش ہے ان دو کینیڈین شہریوں کے بارے مین جن کو چائنہ نے دسمبر میں اپنے
ملک میں روک لیا تھا اور اب ان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گوڈیل
کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی آزادی اور خود مختاری سے متعلق
چائنہ سے اپنے ان شہریوں کی صحت اور ان کے علاج معالجے کہ بہتر سہولتوں کی
امید رکھتے ہیں۔
کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ان قیدیوں کے بارے
میں کوئی ثبوت مہیا نہیں کیے گئے جن الزامات کی بنیاد پر ان کو وہاں
گرفتار کرکے رکھا گیا ہے۔
چائنہ کے فارن منسٹر کے ایک ترجمان کا یہ کہنا
ہے کہ کوورگ اور مائیکل اسپیور کو ملکی راز چرانے کے جرم کا سامنا ہے مگر
مزید کوئی تفصیلات ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں۔
مائیکل کوورگ ایک سابق
کینیڈین ڈپلومیٹ اوربینالاقوامی امور کے ماھر جبکہ اسپیور ایک تاجر ہیں جو
نارتھ کوریا میں تجارت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان دونون کو 10 دسمبر کو
چائنیز ٹیلی کام ہواوے کے ایک سینئر افسر کی رپورٹ پر جو کہ یکم دسمبر کو
امریکی حکام کے مطالبے پر جو کہ یکم دسمبر کو وینکور سے گرفتار کیا گیا
جہان پر ان کو دھوکہ دہی کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔