لبرل ارکان پارلیمنٹ کی مارک نورمن کے حوالے سے کارروائی کو روکنے کی کوشش
لبرل
ارکان پارلیمنٹ نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی انکوائری کو
روکنے کی کوشش کی ہے کہ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ وائس ایڈمرل مارک نورمن
کرنل کیس میں حکومت دخل اندازی کر رہی ہے۔ جبکہ لبرلز کی جانب سے نورمن کو
پارلیمنٹ میں بلاکر کامنز نیشنل ڈیفنس کمیٹی کے سامنے اپنی صفائی پیش کرنے
کے خلاف ووٹ بھی دیے گئے۔
کنزرویٹوز
اور این ڈی پی کی جانب سے ایک قرار داد لائی گئی جس میں نورمن کیس سے
متعلق اسٹڈی لانچ کرنے کا کہا گیاتھا تاہم لبرلز نے اپنی اکثریت کا استعمال
کرتے ہوئے اس عمل کو بھی روک دیا۔
اس حوالے سے کنزرویٹوایم پیہ جیمز
بیزن کا کہنا تھا کہ یہ بہت وائس ایڈمرل نورمن نے اپنی زندگی کے تیس اہم
سال ملک کو دیےجبکہ لبرلز انہیں تین منٹس بھی نہیں دے رہے جو کہ افسوسناک
عمل ہے۔