اونٹیریو کی ایک اور لبرل خاتون رکن نجی مصروفیات کے سبب مستعفی
اونٹیریو کی مقننہ کی ایک لبرل رکن کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک مستعفی ہوجائیں گی۔
ناتھلی
دو غوزیئے کا کہنا ہے کہ میسی کالج ٹورنٹو کی نئی پرنسپل کے طور پر انہیں
مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد وہ اوٹاوا وینیئر کی صوبائی نمائندے کے طور پر
اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔
غوزیئےیونیورسٹی آف اوٹاوا کے کامن لا
شعبے کی ڈین رہ چکی ہیں جبکہ وہ دوہزار سولہ کے ضمنی انتخابات میں پہلی
بارقانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔
انکے استعفیٰ کی خبر اس
قوت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل اونٹیریو سے تعلق رکھنے والی لبرل مغی
فرانس للوندےکی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ اکتوبر میں وفاقی انتخابات میں
اورلینز کی نمائندگی میں حصہ لیں گی جہاں وہ اب صوبائی نمائندے کے طور پر
کا م کر رہی ہیں۔
للوندے اور غوزیے ان سات لبرلز میں سے دو ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کے اونٹیریو کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔