May 18, 2019 04:48 pm
views : 290
Location : Domestic Place
Islamabad- Judges like Iftikhar Chaudhry should be held accountable, Fawad
اسلام آباد، افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
اپنی
ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس
ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے صرف 2 فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین
ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے جرمانے
کا سامنا ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔