Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 18, 2019 09:36 pm views : 295

Location : KCCI

Karachi- No ambiguity in amnesty Scheme, Chairman FBR
  • Urdu

کراچی، ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنا چاہتا ہوں، شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے اور اس کے لیے فنانس بل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ شعبہ جاتی آڈٹس سے ایف بی آر کو کوئی اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوتا، آڈٹس سے صرف خوف کا ماحول پھیلتا ہے، غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہے، ہماری انڈسٹری کو فراڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں نے چھاپے مارنے سے روک دیا، اب تاجر گرفتاری سے کیوں خوفزدہ ہیں، ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہوں جب کہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے، ایمنسٹی اسکیم کے لیے فنانس بل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
تاجربرادری ماہ رمضان کے احترام میں اسمگل شدہ اشیاء کی فروخت ازخود بند کریں، افغان ٹرانزٹ کے علاوہ بھی پاکستان میں اسمگلنگ کی جارہی ہے، بندرگاہوں پر انسداد اسمگلنگ پر کام جاری ہے، تاجر برادری بھی کردار ادا کریں اور اگر چیمبر احتجاج نہ کرنے کا وعدہ کرے تو اسمگلڈ اشیا کے خلاف چھاپوں کے احکامات جاری کرتا ہوں۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو خام مال کی درآمد پر وصول کردہ ودہولڈنگ ٹیکس بالآخر ریفنڈ کرنا ہوگا، چند خام مال پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملے گی، چیمبر ایسے خام مال کی فہرست فراہم کرے اس شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جارہی ہے، خام مال کی درآمدات پر3 اور6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہونا چاہیے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved