May 18, 2019 09:00 pm
views : 290
Location : Domestic Place
Karachi- Commissnor Karachi & DS Railway joint Press Conference
کراچی، کے سی آر کیلئے کوشش کرینگے جلد سے جلد شروع ہو، کمشنرکراچی
کمشنر
کراچی افتخار شہلوانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آپریشن کیا
جا رہا ہے۔اسوقت تک کے سی آر کے ٹریک پر کوئی انکروچمنٹ نہیں ہے،آپریشن کے
دوران انکروچمنٹ ہٹائے جا رہےہیں۔سٹی اسٹیشن سے بلدیہ تک کے ٹریک کا دورہ
کیا ہے،جلد از جلد سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔
ڈی
ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کمشنر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ فینسنگ کے کام کے لئے ٹینڈر ہو چکے
ہیں۔عدالت نے لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا
ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس ریلوےسید مظہر علی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی
عدالتی احکامات ملے فوری طور پر حکمت عملی طے کی کہ کیسے اس آپریشن کو لے
کر چلنا ہےجہاں تک آپریشن کا تعلق ہے تو باہمی طور پر اسکو مکمل کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں۔کراچی سرکلر ریلوے کا ساڑھے بارہ ایکڑ تک کا ٹریک کلیئر
ہے ۔ اسوقت جو آپریشن ہو رہا ہے وہ کے سی آر لوپ میں ہو رہا ہے جو تیس
کلومیٹر کا ٹریک ہے۔ ٹریک کی کلیرئینس کے دوران ہر قسم کی رکاوٹیں دور کی
جا رہی ہیں۔