کویت،خواہش ہے کہ کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،وزیر خارجہ
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کویتی بزنس مینوں کے وفد کے ساتھ خصوصی
ملاقات کی وفد میں میں چیرمین نیشنل انڈسٹریز گروپ سعد محمد السعد، سنرجی
ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او ،نصیر بدر احمد الاشرحان،الیکٹرانک ٹریڈنگ کمپنی
کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ نصر عبدالمحسن ال ماری، کویت فنڈ برائے عرب اقتصادی
ترقی مسٹر علی علغنیم ،کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مسٹر محمد علی،ابو
شائیبا گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ابو شیبا،ابواب کیپٹل کے معاون بانی کاشف
خان شامل تھے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان،کویت کے
ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے میرے اس دورے کا مقصد اقتصادی تعاون
کو فروغ دے کر ،ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے،کویت سے تعلق رکھنے والی
بہت سی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کرتی چلی آ رہی ہیں،پاکستان
میں موجودہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر
کام کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ
کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اس ایجنڈے کی تکمیل میں
ہماری معاونت کریں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، کویتی بزنس
کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن
سہولت فراہم کر رہا ہے انکا کہنا تھا کہ ہم اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کر
چکے ہیں پاکستان کے تمام سفارت خانوں کو اس بابت خصوصی ہدایات جاری کی گئی
ہیں کہ وہ موثر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سے
آگاہ کریں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کریں۔
وزیر
خارجہ کا مزہد کہنا تھا کہ معیشت کی ری سٹرکچرنگ کیلئے بنائی گئی اس اعلی
سطحی کمیٹی کی سربراہی اور نگرانی وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان خود کر رہے
ہیں۔