May 19, 2019 02:55 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Karachi- No oil, gas reserves found at Kekra-1: Petroleum Division
کراچی, گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ مل سکا
کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ مل سکا جب کہ ڈرلنگ پر ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات آئے۔
رواں
سال 12 جنوری کو کراچی کے قریب کیکڑا ون کے مقام پر گہرے سمندر سے گیس و
تیل کی تلاش کا کام اور ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا
ہے، تاہم ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کو کوئی نمونہ نہ مل سکا اور تیل و گیس
کی تلاش میں کی گئی ڈرلنگ پر لگائے گئے ساڑھے 14 ارب روپے بھی ضائع ہوگئے۔
وزارت
پیٹرولیم کے مطابق امریکن کمپنی کی جانب سے کراچی کے ساحل سے 280 کلومیٹر
دور گہرے سمندر میں انڈس جی بلاک میں “کیکڑا ون” نامی بلاک میں 5 ہزار 500
میٹر سے زائد گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، اور اس عمل میں ساڑھے 14 ارب روپے کے
اخراجات آئے لیکن ٹیسٹنگ کے عمل کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی
نمونہ نہ مل سکا، اب ڈرلنگ کا کام ترک کردیا گیا اور ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی
جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان
کے انڈس جی بلاک کے ڈرلنگ پروجیکٹ میں 4 مختلف ایکسپلوریشن کمپنیاں جن میں
اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایگزون موبل اوراٹلی کی کمپنی ای این آئی
کی25 فیصد کے تناسب سے یکساں حصہ داری ہیں اور مذکورہ منصوبے کی لاگت کا
تخمینہ 10کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔