لاہور،حکومت نے 9مہینوں میں ملک کو بھکاری بنا دیا،حمزہ شہباز
رہنما
مسلم لیگ ن اور پنجاب اسمبلی میں قاےد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ
غریب کے پاس ادویات خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، عمران خان عوام سے جھوٹ بول
رہے ہیں، اس حکومت نے 9مہینوں میں ملک کو بھکاری بنا دیا۔
اسلام آباد
میں دیئے گئے افطار ڈنر میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں حمزہ شہباز
کا کہنا تھا کہ غریب کے پاس ادویات خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، عمران خان
عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، حکومت کو قوم سے معافی مانگی پڑے گی۔
انہوں
نے کہا کہ عمران خان کو معلوم نہیں ملک میں کیا ہو رہا ہے، یہ لوگ نا اہل
ہیں، ہمیں صرف عوام کی فکر ہے، ڈالر کو دیکھو تو وہ تاریخ کی بلند ترین سطح
پر پہنچ گیا ہے، یہ ملک کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے، جہاں مہنگائی
میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے، یہ نااہل کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے، جس کی حکومت
نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا، غریب کے پاس ادویات خریدنے کے پیسے
نہیں ہیں۔