May 19, 2019 05:50 pm
views : 288
Location : Domestic Place
Lahore- Police arrests accused who kidnapped an infant from Lady Willington Hospital 2 days ago
لاہور، لیڈی ویلگنٹن اسپتال سے اغواء ہونیوالا نومولود بازیاب
لاہور پولیس نے لیڈی ویلنگٹن اسپتال سے دو روز قبل اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا ۔
پولیس
کے مطابق فیروز والا کے رہائشی عرفان علی 17 مئی کو اہلیہ اور نومولود کو
لیکر لیڈی ویلنگڈن اسپتال آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون نے ان کے بچے کو
اغوا کرلیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی
تو مکہ کالونی گلبرگ سے ملزمہ نسرین اور محمد بلال کو گرفتار کرکے بچہ
برآمد کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی کوئی اولاد نہیں تھی اور وہ بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے۔