May 20, 2019 01:30 pm
views : 293
Location : Domestic Place
Karachi- Shaikh Rasheed announces Circular railway Operational with in 15 Days
کراچی، شیخ رشید کا 15 روز میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا اعلان
وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 روز میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا اعلان کردیا۔
کراچی
میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ دن
میں 45 کلومیٹر کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا
ہے، اب تک 20 کلومیٹر ٹریک بحال کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک کے دونوں اطراف پچاس فٹ تک جگہ خالی کرائیں گے، لوگوں سے کہتے ہیں وہ از خود تجاوزات ختم کردیں۔
شیخ
رشید کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں اتنے ایڈز کے مریض نہیں جتنے
لاڑکانہ میں ہیں، وہ ایڈستان بن گیا ہے، اس پر وزیر صحت کو استعفی دینا
چاہیے لیکن یہ بے شرم لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری ایڈز پر کوئی اشتہار دیں
تو مدد کو تیار ہیں۔