اسلام آباد، العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی دوبارہ درخواست ضمانت دائر
نواز
شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لئے ایک بار پھر اسلام اباد ہائی
کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ نئی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرا دیں
گئیں۔
قائد مسلم لیگ ن کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست
ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف شدید علیل ہیں، پاکستان،
برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جیل میں رہنے سے
ان کی صحت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے جو جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں،
طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔
واضح رہے 8 ستمبر 2017 کو نواز
شریف اور ان کے بچوں کیخلاف العزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنسز دائر
ہوئے، 19 اکتوبر 2017 کو العزیزیہ اور 20 اکتوبر کو فلیگ شپ ریفرنس میں
نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10،
مریم نواز کو 7، محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوئی۔