May 20, 2019 04:11 pm
views : 296
Location : Domestic Place
Islamabad- Opposition announces anti Govt Protest after Eid ul fitr.
اسلام آباد،اپوزیشن کا احتجاج کیلئے عید کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان
پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد
مولانا فضل الرحٰمن کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوگی جس
میں حکومت کے خلاف مشترکہ سیاسی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔تمام اپوزیشن
جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرینگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی
کی جانب سے اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا
انعقاد کیا گیا۔ جس کے بعد مشاورتی اجلاس اور مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔
اس
موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افطار پارٹی میں ملک کے موجودہ
سیاسی، اقتصادی اور دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، انہوں نے سیاسی
جماعتوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں اور مذاکرات جاری رکھنے کا بھی عندیہ
دیا۔
احتساب کے نام پر انتقام کی جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ آمریت کا
حصہ ہوتی تھی مگر آج یہ جمہوریت کا حصہ بن گئی ہے تاہم آج کا ہدف حکومت
گرانا نہیں کیونکہ حکومت تو پہلے ہی گری ہوئی ہے۔
اپوزیشن کے مل بیٹھنے پر عوام نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنماؤں کی بیٹھک بہت پہلے ہوجانی چاہیئے تھی۔
ایک
شہری عمر ریاض کا کہنا تھا کہ ان رہنماؤں کو بہت پہلے اکٹھا ہوجانا
چاہیئے تھا، ڈیڑھ سو روپے پاؤ فالسہ، سو روپے کلو خربوزہ یہ حکومت کی
نااہلی نہیں تو اور کیا ہے۔ مہنگائی ہر دور میں ہوئی ہے لیکن اس طرح نہیں
کہ ایک دن میں اتنی اتنی مہنگائی ہوجائے، رمضان میں بم گرادیا گیا ہے۔ عام
آدمیا دو وقت کی روٹی کھالے وہی کافی ہے۔
ایک اور شہری محمد ثاقب نے
کہا کہ اپوزیشن نے پہلے ہی کافی چوری کرلی ہے، ن لیگ نے پنجاب میں پینتیس
چھتیس سال حکومت کرلی ہے، انہوں نے اب آکر کیا کرنا ہے، پاکستان میں پیدا
ہونے والا بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے، پہلے ایک دوسرے پر الزامات عائد
کرنے والے آج شیر وشکر ہورہے ہیں۔