اوٹاوا سٹی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے آنلائن سروس کا اجرا
اوٹاوا
سٹی کی جانب سے آنلائن سروس کا آغاز کیا گیا ہے جہاں سیلاب سے ماتثرہ افراد
اپنی املاک کی مرمت کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
سیلاب
کے نتیجے میں اوتاوا کے گیٹینو ریجن میں کئی مکانات متاثر ہوئے تھے جبکہ
بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی بھی کی تھی اب جب پانی اترنا شروع ہوگیا
ہے تو مقامی افراد بھی پانے گھروں کو لوٹ رہے ہیں جس کے نتیجےمیں ایک بڑا
کلین اپ شروع ہو رہا ہے۔
اوٹاوا سٹی کی جانب سے آنلائن ایپلیکیشنز کے
ذریعے گھر کے اندر اور باہر مرمت کیلئے درخواست دی جا سکتی ہیں،انتظامیہ
کے مطابق ابھی باضابطہ طور پرکوئی ریکوری آپریشن شروع نہیں کیا گیا اور نہ
ہی رضا کاروں کو بلایا جائیگا جب تک پانی مکمل طور پر نہ اتر جائے جو کہ
آئندہ ہفتے تک متوقع ہے۔
شہری حکام کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے عوام کے
معمولات کو جلد بحال کرنے میں مدد ملے گی جبکہ موصول وہنے والی ہر درکواست
پر عمل کیا جائیگا جبکہ تمام امور رضاکاروں کی جانب سے ٹرینڈ لیڈرز کی
نگرانی میں سرانجام دیے جائیں گے۔
شہری حکامت کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ کے
ذریعے ان تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم اگر کسی کو انٹرنیٹ کی سہولت
میسر نہیں ہے تو وہ فون نمبر 1844-547-2664 پر رابطہ کرسکتا ہے۔