البرٹا میں جنگل میں لگنے والی بے قابو ہوگئی
البرٹا میں جنگل میں لگنے والی بے قابو ہوگئی ہے جس کے سبب ہیملیٹ اور مارلبورو کے مکینوں کو وہاں سے نکالا جارہا ہے۔
رائل
کینیڈین ملٹری پولیس کے مطابق ہائی وے سکسٹین کے اطراف میں شمال اور جنوب
میں بسنےوالوں کو وہاں سے نکالا جا رہا ہے جہاں جہاں کئی مکانات کو خطرہ
ہے۔
پولیس کے مطابق ایڈسن کے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں ایک استقبالی مرکز
بھی قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرہ افراد آرہے ہیں،جنگلات میں لگنے والی آگ
ہائی وے سکسٹین تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ڈرائیورز کو دھویں اور حد نگاہ کم
ہونے کے سبب اس جانب جانے سے منع کیا جا رہا ہے۔
البرٹا وائلڈ فائر کی
ویبسائٹ کے مطابق آگ نے پندرہ ہیکٹر کے قریب رقبے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا
ہے،جبکہ آگ سے سب سے ذیادہ شمالی البرتا کا علاقہ متاثر ہوا ہےجبکہ صوبے
کے جنوب مغرب میں خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی البرتا میں ایڈسن فاریسٹ ایریا اور چند مقامات پر آگ لگانے پر پابندی ہے۔