لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈراس میں طیارہ گرکر تباہ،کینیڈین سمیت پانچ ہلاک
لاطینی
امریکا کے ملک ہنڈراس میں ایک پرائیویٹ طیارہ جزیرہ روتان کے ساحل پر گر کر
تباہ ہوگیا،حادثے میں پائلٹ اور 5 غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے،حادثے کی
تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو
ذرائع کے مطابق چارامریکی اور ایک کینیڈین ہوا باز اس وقت ہلاک ہوگئے جب
ان کا چھوٹا طیارہ ہنڈوراس کے جزیرے رواتان کے ساحل پر سمندر میں جاگرا
جہاں وہ چھٹیاں منا رہے تھے ،طیارہ جزیرے کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے
چند منٹ بعد قریبی قصبے ڈکسن کو کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔ ہلاک ہونیوالے
اہلکاروں کی شناخت بریڈلے پوسٹ ، بیلے سونی ، ٹومی ڈبلک اور ہوا باز پیٹرک
فورسیتھ کے ناموں سے ہوئی ، دوسرا کینیڈین ہوا باز انتھونی ڈگلر ہسپتال میں
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب
طیارہ رواتان سے تقریباً77کلومیٹر(48میل) دور واقع شہر ٹروجلو کی جانب
جارہا تھا ۔