Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 21, 2019 01:25 pm views : 272

Location : Accountability Courts

Islamabad- Asif Zardari demands action against NAB chairman
  • Urdu

اسلام آباد، لوگوں کو ہتھکڑیاں لگاوٴ، جیلوں میں ڈالو اور پھر کہتے ہیں معیشت بھی چلاؤ، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہتھکڑیاں بھی لگاوٴ، جیلوں میں بھی ڈالو اور پھر کہتے ہیں معیشت بھی چلاؤ۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ 80 سال کے بوڑھوں کو عدالت میں لایا جارہا ہے، ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں اورجیلوں میں بھیجا جاتا ہے۔ لوگوں کو ہتھکڑیاں بھی لگاوٴ، جیلوں میں بھی ڈالو اور پھر کہتے ہیں معیشت بھی چلاوٴ۔ قانون کہتا ہے کہ جرم ثابت ہونے تک ملزم عدالت کا پسندیدہ بچہ ہوتا ہے، ابھی تو مجرم کوئی نہیں، ابھی تو کسی کے خلاف جرم ثابت ہی نہیں ہوا، ابھی تو یہ سوچ ہی رہے ہیں۔
چیئرمین نیب کے انٹرویو کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں، ان کا عہدہ انہیں انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا، اگر انہوں نےانٹرویو دیا ہے تو قانونی کارروائی کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ 9 ماہ میں اپوزیشن کا اتحاد مضبوط نہیں ہوا کیا اب ایسا ہوگا ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ 9 ماہ میں ہم نے ایسا سوچا ہی نہیں تھا۔
مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم کو جعلی قرار دیئے جانے کے بیان سے متعلق سوال پر سابق صدر مملکت نے کہا کہ میں نے تو شروع سے ہی کہا یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے۔
اس سے قبل ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس پر سماعت کی، سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں۔ جس پر عدالت نے کارروائی 30 مئی تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست ضمانت قبل از گرفتاری بھی دائر کر دی۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر چیئرمین نیب نے انٹرویو دیا ہے تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے، اس لئے عدالت نیب کو گرفتاری سےروکے اور ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved