Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 21, 2019 01:30 pm views : 294

Location : Domestic Place

Islamabad- Government efforts for Strong pakistan, Firdous Aashiq Awan
  • Urdu

اسلام آباد، اقتدار سے دوری فضل الرحمان کو چین نہیں لینے دے رہی، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اقتدار سے دوری مولانا فضل الرحمان کو چین نہیں لینے دے رہی، وہ عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ  لے کر چلتے ہیں۔
آئی ایم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 70 سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرنے کے لیے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا، عمران خان اسٹیٹس کو کے آگے دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور نئے پاکستان کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھ رہے ہیں، ایک طرف ہم پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری طرف کچھ نااہل سیاستدان پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز ایسے ہی نااہل سیاست دانوں کا ایک افطار پر گٹھ جوڑ ہوا، جورمضان میں اللہ کی رضا کی بجائے عمران خان کے بعض میں اکٹھے ہوئے، اقتدار سے دوری مولانا فضل الرحمان کو چین نہیں لینے دے رہی، ان کے سینے میں عوام کا نہیں، اقتدار کا درد ہے اور وہ عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ لے کرچلتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایک بیانیہ متعارف کروایا کہ ووٹ کو عزت دو، اصل مسئلہ ووٹ نہیں، نوٹ ہے، ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ اور عزت دینے کی بات ہو رہی ہے، ان کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں ہے بلکہ کرپشن کو عزت دینا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات و واقعات کے مطابق (ن) لیگ کے بیانیے بھی بدلتے رہتے ہیں، آجکل ان کا بیانیہ صرف ایک ہے کہ ہمیں جانے دو، دراصل (ن) لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے جس پر دونوں بھائیوں کے مابین بھی اتفاق نہیں، شہباز شریف اپنے بیانیے سمیت لندن میں جب کہ نوازشریف اپنے بیانیے سمیت جیل میں ہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved