May 21, 2019 03:33 pm
views : 293
Location : Minaas Airport
Kyrgyzstan- FM Qureshi reached Kyrgyzstan to attend SCO meeting
کرغستان، وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس
میں شرکت کیلئے بشکک پہنچ گئے
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے
خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکک (کرغزستان) پہنچ گئے۔مناس ہوائی
اڈے پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور وزارتِ خارجہ
کرغزستان کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ
شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل، کا دو روزہ اجلاس آج سے کرغز
کے شہر بشکک میں شروع ہو رہا ہے۔جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن
ممالک کے وزرائے خارجہ،مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ
محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس
میں،پاکستان کی نمائندگی کے علاوہ شنگھائ تعاون تنظیم کے اجلاس کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے
وزرائے خارجہ کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے
سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھی وزیر خارجہ کی خصوصی ملاقات طے ہے۔