مستونگ، کلی محمد شہی گرلز ہائی اسکول کی درجنوں متاثرہ طالبات کی حالت بہتر نہ ہو سکی
کلی محمد
شہی گرلز ہائی اسکول کی درجنوں متاثرہ طالبات کی حالت بہتر نہ ہو
سکی۔مخصوص وائرس سے متاثرہ طالبات و اہل خانہ نے ہسپتال کے سامنے کوئٹہ
کراچی قومی شاہراہ احتجاجا بلاک کردیااور دہرنا شروع کردیا۔
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرین
کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زائد طالبات شہیدنواب غوث بخش رئیسانی میموریل
ہسپتال میں 4 دن سے زیر علاج ہیں اور بچیوں کا ہسپتال و گھر منتقلی کا عمل
بدستور جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم تاحال بچیوں کے ٹیسٹ وعلاج کیلئے مستونگ نہیں پہنچ سکی ہے۔
ہسپتال
ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکول کی پونے دو سو طالبات اب تک لائی جاچکی ہیں۔
متاثرہ بچیوں کو سانس لینے میں دشواری اور منہ سے جاگ آنے کے علاوہ الٹیاں
بھی آتی ہیں۔