کوئٹہ، افطاری میں مزہ دوبالا کردینے والا روش
ماہ صیام
میں اگر افطاری میں لذیز روسٹ ،روایتی لسی ،کابلی پلاؤمل جا ئے تو کیا بات
ہے۔ لو گ کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع ہوٹل پر افطار کیلئے
جمع ہوتے ہیں۔لوگوں کا اتنی بڑی تعداد میں اس علاقے میں جمع ہونے کی وجہ
نمکین روش ہےجس سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگ دوردور سے یہاں آتے ہیں ۔
نمکین روایتی روش کے علاوہ کابلی پلاؤاور ٹھنڈی لسی بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔
ایک
شہری اقبال احمد کا کہنا تھا کہ سارا دن گھر میں تھے، نماز پڑھ کر سوگئے
، پھر دوستوں نے کہا کہ باہر روزہ کھولتے ہیں، دوستوں کے ساتھ باہر روزہ
کھول کر بہت انجوائے کیا۔
تیس سال سے ہو ٹل میں روش بنانے والے نعمت اللہ کہتے ہیں کہ نمکین روش اتنا مزیدار ہے کہ رمضان میں لوگ دور دور سے کھچے چلے آتے ہیں ۔
رمضان میں بہت رش ہوتا ہے، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو تو گاہکوں کو بیٹھنے
تک کی جگہ نہیں ملتی کیونکہ ہمارا روش پورے بلوچستان میں بہت مشہور ہے۔