راولپنڈی، پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ کی آرمی چیف اور ایئر چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل
جاروسلامیکا نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونےو الی ملاقات میں دفاع ،
تربیت اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ
تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے مسلح
افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کو سراہا۔پولینڈ کی مسلح
افواج کے سربراہ نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔
علاوہ ازیں
پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا نے ائیر
ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق
وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے یاد گارِ
شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔
بعد ازاں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ
نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی
۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور زیرِ بحث
آئے۔پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی
تعریف کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک
فضائیہ کے ابتدائی دور میں اس کی تعمیر و ترقی اور جدیدیت میں پولش افسران
کے کلیدی کردار کو سراہا۔
دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پرزور دیا۔