الاسکا کی جانب سے امریکی اہلکاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے پر کینیڈین پولیس کو ادائیگی کا فیصلہ
الاسکا
کی جانب سے امریکی اہلکاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے پر کینیڈین پولیس کو
ادائیگی کا اعلان کیا گیا ہے،کوسٹ الاسکا کی رپورٹ کے مطابق الاسکا میرین
ہائیوے سسٹم کی جانب سے مرچ میں مطلع کیا گیا تھا کہ غیر مسلح امریکی کسٹم
اور بارڈر پروٹیکشن ایجنٹ کی چیکنگ فیریز پرنس روپرٹ برٹش کولمبیا کے پاس
انہیں رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیسکی مدد درکار ہوگی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ
آرمڈ پولیس کے انسپیکشن کے بغیر پورٹ کے بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
پرنس
روپرٹ میں پسنجر اور وہیکل بورڈنگ الاسکا فیریز جنوبی کیچیکان میں ایک سو
سترہ کلو میٹر تک روزانہ کی بنیادوں پر امریکی ایجنٹس کی جانب سے چیکنگ کی
جاتی ہےجبکہ پری کلئیرنس سسٹم کے سبب مسافر باربار پیپر ورک کی پریشانی سے
بچ جاتے ہیں۔
کسٹم سروس ایجنٹ ایریا پورٹ ڈائریکٹر جیری مکی کے مطابق
امریکی اہلکار پاسپورٹ اور دیگر اشیا کی چیکنگ کے دوران آتشیں اسلحہ اپنے
ساتھ نہیں رکھ سکتے جبکہ سورویئن نیشن ہونے کے سبب انہیں اس کا اختیار بھی
نہیں ہے۔تاہم مسافروں کو شکار کیلئے استعمال کی جاننیوالی رائفل اور شاٹگن
رکھنے کی اجازت ہے۔