Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 21, 2019 08:55 pm views : 300

Location : Christchurch

Christchurch attacker charged with terrorism: police
  • Urdu

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پر  تین دفعات عائد

نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کے وقت دو مساجد پر حملہ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم برینٹن ٹیرینٹ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات عائد کردی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کر کے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 سے زائد کو زخمی کرنے والے سفید فام انتہا پسند آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات عائد کردی گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ کسی ملزم پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا۔
نیوزی لینڈ پولیس نے مساجد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے سامنے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برینٹن ٹیرینٹ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت اب گزشتہ ماہ جون میں ہوگئی اور یہ سماعت دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہوگی جب کہ ملزم کو 50 قتل اور 40 اقدام قتل کے مقدمات کا سامنا بھی ہوگا۔
پولیس نے لواحقین کو اب تک کی تحقیقات سے متعلق اعتماد میں بھی لیا اور خودکار اسلحے کی فروخت کے حوالے سے آئینی ترمیم کے بارے میں بتایا۔ لواحقین اور ورثاء کے لیے نرم کی گئی ویزہ پالیسی کا بھی تذکرہ کیا جب کہ لواحقین نے اب تک کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ نے 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں گھس کر خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی اور حملے کی کارروائی کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر براہ راست نشر کیا تھا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved