May 22, 2019 04:45 pm
views : 310
Location : Domestic Place
Islamabad- Industrial consumers of power, gas will have to come under Amnesty Scheme, FBR Chief
اسلام آباد، ایمنسٹی اسکیم میں سیلزٹیکس کو2 فیصد پرکلیئرکرایا جاسکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں 2 فیصد پرسیلزٹیکس کے واجبات کلیئر کرائے جاسکتے ہیں۔
چیئرمین
ایف بی آرشبر زیدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
ایمنسٹی اسکیم میں غلطی کرنے والے اداروں کوسیلزٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے کا
موقع دے رہے ہیں، اسکیم میں 2 فیصد پرسیلزٹیکس کے واجبات کلیئر کرائے
جاسکتے ہیں، ہمیں کاروبارکیلئے ماحول پیدا کرنا ہے۔ مینوفیکچررزایمنسٹی
اسکیم کے موقع سے فائدہ اٹھائیں جبکہ صنعتی اداروں کا ری ایکشن دیکھ کرسزا
کا فیصلہ کریں گے اوردیکھنا ہوگا کہ ایمنسٹی اسکیم کا کیا ردعمل آتا ہے
پھرحقائق کا علم ہوگا۔
شبرزیدی نے کہا کہ گاڑیوں سے متعلق ابھی کوئی
ایمنسٹی اسکیم میرے علم میں نہیں، سیلزٹیکس کا فرق ختم نہ ہوا تو ایمنسٹی
اسکیم کے بعد بیٹھیں گے اورحل تلاش کریں گے، جو لوگ فائلر نہیں ان کومین
اسٹریم میں لانا ہے، پاکستان میں گیس کے 7 ہزار صنعتی کنکشنزہیں، پاکستان
میں بجلی کے 3 لاکھ 41 ہزارصنعتی کنکشنزہیں اورسیل ٹیکس رجسٹرڈ صرف 38
ہزارہیں، یہ بہت بڑا فرق ہے، سیل ٹیکس نہ دینے والے کو 30 جون تک سہولت دی
ہے۔
شبرزیدی نے کہا کہ میڈیا ایمنسٹی اسکیم کوکامیاب بنانے کیلئے آگے
آئے، یقین ہے کہ ماحول ٹھیک رکھیں گے تولوگ خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔