بشکیک، پاک چین دوستی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ
شنگھائی
تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ
محمود قریشی نے چینی ہم منصب مسٹر وانگ ژی سے خصوصی ملاقات کی۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس
موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور
انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ۔پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون
ہے ۔ ہمیں قومی سلامتی کے معاملات درپیش ہوں یا علاقائی امن و استحکام کی
بات ہو چین کا کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فورم کی کامیابی عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو چائینہ کے سترھویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔