البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،قریبی آبادیوں کا انخلا
کینیڈا
کے صوبہ البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ کنٹرول سے باہر ہونے پر حکام نے
لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے کنیڈین براڈ کاسٹنگ
کارپوریشن کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث آگ تیز ی سے پھیل رہی ہے۔
حکام
نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا بھی اعلان کر دیا ہے گزشتہ شب سے علاقہ میں
بجلی بھی منقطع ہے فائر بریگیڈ عملہ نے متاثرہ گھروں ہسپتالوں اور دیگر
عمارات پر پانی پھینکا ،کوششوں کے باوجود کئی علاقوں میں آگ پر مکمل طور
پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔
حکام نے صوبہ کے وسطی علاقہ میں شدید جنگلی
آتشزدی کا خدشہ ظاہر کیا ہے قبل ازیں یکم مئی 2016 کو بھی صوبہ میں شدید
جنگلی آتشزدگی سے 88ہزار سے زائد لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔