کینیڈین حکومت کیجانب سے کوسٹ گارڈ کیلئے نئے جہازوں کے آرڈر کا امکان
اس بات
کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے
اعلان کیا جائیگا کہ وفاقی حکومت کوسٹ گارڈ کیلئے عنقریب دو مزید آرکٹک
پیٹرول شپ خریدے گی جبکہ اس قسم کے چھ جہازوں کے آرڈر ہیلیفیکس بیسڈ
کمپنی کو پہلے ہی دیے جاچکے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل جہاز کینیڈین نیوی کیلئے بنائے گئے تھے جبکہ مزید دو اب کوسٹ گارڈ کیلئے بنائے جا رہے ہیں۔
کینیڈین
میڈیا کے مطابق کینیڈین کوسٹ گارڈ کو ان جہازوں کی اشد ضرورت تھی کیونکہ
موجودہ فلیٹ اب پرانا ہوگیا ہے جو کہ اپنے فرائض صحیح طور پر انجام نہیں دے
سکتا اس میں یہ تمام امور شامل ہیں جن میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز،اور
لارنس ریور اور اٹلانٹک ریجن ریجن میں فیریز کے لئے برف ہٹانا اور دیگر اہم
امور شامل ہیں۔