واشنگٹن، ہم ایران کے خلاف جنگ کی طرف نہیں جا رہے ہیں،قائمقام امریکی وزیر دفاع
قائم
مقام امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی طرف سے خطے کو
درپیش خطرات کے تدارک کےلئے کام کر رہی ہے، ہمارا مقصد ایران کےخلاف جنگ
چھیڑنا نہیں۔
تفصیلات
کے مطابق امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ امریکا
نے ایران کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنی فوج
تعینات کر دی ہے۔
کانگریس کو ایران کی طرف سے دھمکیوں کے بارے میں
بریفنگ کے بعد قائم مقام امریکی وزیردفاع نے کہا کہ ہم نے خلیج میں اپنی
فوج تعینات کرکے ایران کو حملوں سے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری توجہ ایران کی طرف سے غلط فیصلوں پرعمل درآمد اور جنگ کے خطرات سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔
پیٹرک
شاناھن نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کی طرف سے درپیش
خطرات کے تدارک کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد ایران کے خلاف جنگ چھیڑنا
نہیں۔ قبل ازیں انہوں نے کانگریس کو ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ
کشیدگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
جنرل شاناھن نے مزید کہا کہ ہماری دفاعی
تیاریاں سد راہ ہیں، جنگ کے لیے نہیں، ہم ایران کے خلاف جنگ کی طرف نہیں جا
رہے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت سے قبل انہوں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے
ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس میں بھی ملاقات کی۔