May 23, 2019 03:05 pm
views : 318
Location : Kot Lakhpat Jail
Lahore- Maryam Nawaz meets Nawaz Sharif at Kot Lakhpat Jail
لاہور، نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات
نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
اس موقع پر لیگی کارکنان بھی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے جیل کے باہر جمع ہوئے اور آنے والے رہنماؤں کا استقبال کیا۔
نواز
شریف سے ملنے ان کی صاحب زادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کوٹ لکھپت
جیل پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائیں۔
سابق وزیراعظم شاہد
خاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی میاں محمد نواز شریف
سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ملکی حالات اور مجموعی
سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔