Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 23, 2019 04:30 pm views : 301

Location : Domestic Place

Islamabad- Report on missing Kashmiris has exposed Indian atrocities: FO spokesperson
  • Urdu

اسلام آباد، کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا بھارت مذاکرات کیلئے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے، کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے، بھارتی افواج نے رواں ہفتے 14 کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان کو حریت رہنماؤں کو زیرحراست رکھنے پر تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا بھارت کالے قوانین سے بنیادی انسانی حقوق کوپامال کررہاہے، بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنابندکرے، بھارت کشمیریوں کوان کاحق خود ارادیت دے، لاپتہ افرادسےمتعلق رپورٹ نے بھارتی مظالم کا چہرہ بےنقاب کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، پاکستان بھارت کو ہر جگہ مذاکرات کیلئے کہہ چکا ہے، ہم ہر صورت میں مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج شام کو پاکستان آرہے ہیں، ملاقات میں دوطرفہ علاقائی اورعالمی امور تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا وزیرخارجہ27 مئی کوسعودی عرب جارہے ہیں، وزیراعظم کے دورے سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتا سکتا، پاکستان مسائل بات چیت کے ذریعےحل کرنے کا خواہاں ہے، عالمی معاہدوں پر ہر صورت میں عمل ہونا چاہیے۔
بنگلادیش سے ویزا کے اجرا سے متعلق انھوں نے کہا بنگلادیش نےپاکستانیوں کوویزوں کااجرامعطل کرنےکی تردیدکی ، پاکستان بنگلادیشی حکام کیساتھ رابطےمیں ہے، پاکستان تمام ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتاہے۔
بھارتی انتخابات سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارتی انتخابات پرسرکاری نتائج کےبعدبیان جاری کیاجائے گا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved