کوئٹہ، تربوز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام اور تاجر پریشان
پنجاب
اور سند ھ سے آنے والے تربوز کی قیمتیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آسمان
سے باتیں کرنے لگی ۔رمضان المبارک میں تربوز کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں سے نہ
صرف عوام بلکہ تاجربھی پریشان ہیں۔
ماہ صیام میں شہر کے مختلف مقامات
پر رنگ برنگے تربوز کے ٹھیلے سج گئے مگر تر بوز کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں پر
شہری نالاں ہیں۔کہتے ہیں کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی سے عوام کا جینا محال
کر دیا ۔
تربوز کی قیمتوں میں اضا فے پر دکانداروں نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا مہنگائی کے باعث ان کے کاروبار پر بھی اثر پڑا ہے۔
بلو
چستان میں سیزن نہیں اس لئے تربوز پنجاب اور سند ھ سے آرہا ہے۔تربوز فی
کلو بچاس روپے جبکہ ایک تر بوز تین سے چار سوروپے میں فروخت کیا جا رہا
ہے۔
ایک شہری رب نواز کا کہنا تھا کہ قیمتیں تو آسمان سے باتیں کررہی
ہیں، پچھلی حکومت تو پھر بھی ٹھیک تھی،بلوچستان بھر کے رمضان بازاروں میں
پھل بھی معیاری نہیں اور توبوز کی قیمت تو بہت زیادہ ہے۔
ایک
تربوز فروش عبدالرحمٰن کا کہنا تھاکہ روزے میں خربوزے اور تربوز شہر میں
چالیس اور پچاس روپے کلو فروخت ہورہا ہے ہمیں بھی پیچھے سے مہنگا پڑرہا ہے
اور لوگ بھی اتنا مہنگا خریدنے کو تیار نہیں ہیں۔