کراچی، دس سالہ فرشتے کےساتھ ہونےوالے واقعے نے پوری قوم کو جھنجوڑ دیا ہے، شہزاد رائے
زندگی
ٹرسٹ کے سربراہ اور معروف گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل
بھی ملک میں بڑھتی ہوئی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی۔ قصور کی
زینب اوراب دس سالہ فرشتے کےساتھ ہونےوالے واقعے نے پوری قوم کو جھنجوڑ دیا
ہے ۔
بچوں سے زیادتی سے متعلق کرکٹر یونس خان، اداکارہ ماہرہ خان اور
دیگر فنکاروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد
رائے کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر اس طرح کے 10 سے زائد واقعات
رونما ہوتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ بچوں سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی۔ٹرسٹ کی
جانب سے لائف اسکل بیسڈ ایجوکیشن کے نام سے پروگرام بنایا جارہا ہے۔پروگرام
کا مقصد بچوں میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
شہزاد رائے کا یہ
بھی کہنا تھا کہ مجھ سے جتنا ہوسکے گا بچوں کی حفاظت کے لئے اقدامات
کرونگا ۔سندھ ٹیکسٹ بک میں باقاعدہ طور پر بچوں کے ساتھ معیوب حرکات کے
حوالے سے مضمون کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر صوبے
میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے۔پنجاب اور کے پی کے میں بچوں کی
آگاہی کے لیے نصاب میں کوئی مضمون شامل نہیں۔