May 23, 2019 09:14 pm
views : 293
Location : Canada/Afghanistan
Canada’s military mission in Afghanistan came to a close five years ago
افغانستان میں کینیڈین مشن کے اختتام کو پانچ سال بیت گئے
تقریبا
چالیس ہزار سے زائد کینیڈین فوجیوں نے سنہ دو ہزار ایک سے دو ہزار چودہ تک
افغانستان کی خطرناک لڑائی میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔
ایک سو اٹھاون
کے قریب مرد و خواتین فوجیوں نے خطرناک کومبیٹ آپریشن میں اپنی جانی
گنوائیں اور اسکے ساتھ ساتھ انسانی اور قوم کی تعمیر کی بہترین کوششیں
کیں،کینیڈا کا افغانستان میں ملٹری مشن پانچ سال پہلے اختتام پذیر ہوا تھا۔
کینیڈا
کا شمار نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کے بانی ممبران مین ہوتا
ہے،جبکہ گزشتہ سات دہائیوں سے سرد جنگ سے لیکر مشرقی یورپ اور مشرق وسطیٰ
کی جنگ میں کینیڈین فورسز نیٹو کے ہر آپریشن میں شریک ہوتی ہیں۔
افغان
جنگ میں شریک کینیڈین اہلکار ایلن ہینیسی کا کہنا ہے کہ افغانستان انکے لئے
بالکل اجنبی جگہ تھی ہرکوئی جانتا ہے کہ وہ ایک تباہ حال ملک تھا وہاں کے
لوگ بنیادی سہولیات سے محروم تھے۔
افغان جنگ میں شریک خاتون اہلکار
جوانا اسٹریپا کا کہنا تھاکہ ہم نے وہاں پر مختلف صورتحال کا سامنا کیا جو
شدید ذہنی اذیت کا سبب بن سکتی ہیں جن میں گن شاٹس مائن بلاسٹ جیسی
صورتحال شامل ہیں افغانستان میں چھ ماہ گزارنا کسی ٹراما سینٹر میں دس سال
گزارنے کے برابر ہے۔