کنزرویٹو لیڈر اینڈریو شیئر کا ہیومن ٹریفک کے خلاف اقدامات کا اعلان
کنزرویتو
لیڈر اینڈریو شیئر کی جانب سے اپنی کیمپین کے پلیٹ فارم سے پیغام دیا ہے
کہ ہیومین ٹریفکنگ کے حوالے سے پولیس، سروائیور سروس اور عوام آگاہی سے
متعلق فنڈ فرزہم کئے جائیں گے،سابقہ کنزرویٹو حکومت کی جانب سے دو ہزار
بارہ میں چار سال پر مشتمل حکمت عمل ترتیب دی گئی تھی جو کہ دو ہزار سولہ
میں اختتام پذیر ہوئی جس کے کچھ عرصے بعد لبرلز کی حکومت آئی،شیئر کی جانب
سے عودہ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے ہر دوبارہ کام کیا جائیگا جس کے سبب لبرلز
کو تنقید کا سامنا ہے۔
شیئر نے اپنے پلان کا اعلان اونٹیریو میں کیمپین اسٹائل ایونٹ میں کیا جہاں ہیومن ٹریفکنگ کے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
شیئر
کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ہیومن ٹریفکرز کو یہ پیغام جا
رہا ہے کہ انکے جرائم کے خلاف لڑائی کو ترجیح نہیں دی جا رہی۔