فلپائن کا کینیڈا سے بھیجا جانے والا کوڑا کرکٹ اور کچرا پراسیس کرنے سے انکار
فلپائن
نے کینیڈا سے بھیجا جانے والا کوڑا کرکٹ اور کچرا پراسیس کرنے سے انکار کر
دیا ہے اور کسی بھی طرح کا سمجھوتا نہ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کینیڈا
اپنا کچرا واپس لینے سے انکار کرے تو کچرے سے بھرے کنٹینر کینیڈین سمندروں
میں بہا دیے جائیں۔
فلپائن
کے صدر رودریگو دوترتے نے کینیڈا کی جانب سے چند سال قبل ری سائیکلنگ
کیلئے بھیجا گیا کوڑا کرکٹ بحری جہاز میں بھر کر دوبارہ کینیڈا بھیجنے کا
حکم دے دیا ہے ۔کینیڈین فرم نے 2013 میں ایک معاہدے کے تحت ری سائیکل کرنے
کیلئے کوڑا کرکٹ فلپائن میں ذخیرہ کیا تھا تاہم چھ سال بعد بھی اس معاہدے
پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے ۔صدر روڈریگو کے
ترجمان نے کہا کہ اگر کینیڈا نے یہ کوڑا کرکٹ لینے سے انکار کیا تو اس کی
بحری حدود میں ہی پھینک دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے کوڑا لے
جانے کیلئے نجی کمپنی سے بات چیت کیلئے ہدایات دی ہیں، جس کے جہاز کے ذریعے
کوڑا بھیجا جائے گا۔