May 24, 2019 08:36 pm
views : 298
Location : Governor House
Karachi- Traders Community take advantages to Amnesty Scheme, Says PM Imran Khan
کراچی، تاجر برادری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے، وزیرا عظم
وزیر
اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت سب سے زیادہ
تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومت جانی جائے ۔ میرا مشن پاکستان سے غربت
مٹانا ہے جس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے ۔
گورنر ہاؤس میں تاجر
برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیرا عظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ
اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔ ایف بی آر اور اسٹیٹ
بینک میں ماہرین تعینات کردیئے ہیں۔میری تاجر برادری سے التماس ہے کہ
ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ
حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول
دستے کا کردار ادا کرے۔ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ
میں ہر ممکن تعاون کرے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کر دیا۔ ہمیں ایک خستہ حال معیشت ملی۔ میں چوروں کو نہیں چھوڑ سکتا۔